3 مارچ 2016 - 15:13
ترکی کے وزیر اعظم کل تہران کا دورہ کریں گے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو کل بروز جمعہ تہران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو کل بروز جمعہ تہران کا دورہ کریں گے۔ ترکی کے اخبار دی زمان نے بھی ترک وزير اعظم کے دفتر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کل بروز جمعہ تہران کا دورہ کریں گے۔ اوغلو تہران کے دورے کے دوران ایران کے صدر روحانی اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور شام کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے شام کے بارے میں ایران اور ترکی کی پالیسیاں مختلف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169