اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقے کی تبدیلیوں میں سعودی عرب کی بےچارگی کو ظاہر کرتا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ سے وابستہ ایک ذریعے نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف روشن حققیت کو تبدیل نہیں کرے گا بلکہ اس نے فلسطین، مزاحمت اور شام کے خلاف خلیج فارس تعاون کونسل کی بہت سے سازشوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
.......
/169