2 مارچ 2016 - 14:43
شام کے متحارب فریقوں کے درمیان قیام امن کے تعلق سے چین پرامید

چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شام کے تمام متحارب گروہوں کے درمیان مذاکرات امن و آشتی کے قیام پر منتج ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے کہا کہ بحران شام کی واحد راہ حل مذاکرات ہیں اور بیجنگ کو امید ہے کہ شام کے تمام متحارب گروہوں کے درمیان بالآخر امن و آشتی قائم ہوگی۔ ہونگ لی نے شام میں جنگ بندی کے قیام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ خطے کے ممالک کو امن کے عمل میں شریک ہونا چاہئے اور یہ کہ بحران شام کی واحد راہ حل مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شامی حکام اور حکومت مخالفین، تعاون کی راہیں تلاش کریں گے۔ واضح رہے کہ شام میں ستائیس فروری کی صبح سے دس دن کے لئے عارضی جنگ کا آغاز ہوا تھا۔ پانچ سال پہلے شام میں شروع ہونے والی جنگ میں یہ پہلی وسیع جنگ بندی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگ شام میں اب تک دو لاکھ ستر ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔

.......

/169