اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق ابوبکر البغدادی کی جرمن نژاد بیوی کہ جس کا نام ڈیان کروگر ہے نے گزشتہ سال داعشی خلیفہ ابوبکر البغدادی سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے فرار ہونے تک خیلفہ کی بیوی داعش کی شرعی عدالت کی سربراہ کے فرائض سرانجام دے رہی تھی جہاں خواتین کے خلاف مقدمات چلائے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ام المومنین کے فرار ہونے کی خبر سنتے ہیں داعشی دہشتگردوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ خلیفہ البغدادی نے بھی اپنی بیوی کے فرار ہونے کی خبر سنتے ہی اپنی بھگوڑی بیوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے داعش کے انتہائی خطرناک، سفاک اور درندہ صفت گروپ کو اپنی مفرور بیوی اور احرار الشام کے تکفیری دہشتگرد کمانڈر کی تلاش کا ذمہ دیتے ہوئے روانہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ چند دنوں قبل بھی داعش کے ایک اہم کمانڈر کی بیوی اور اسکی کم عمر نوجوان بیٹی کو اسکا اپنا ہی دوست اور داعش کا کمانڈر اپنے ساتھ لے کربھاگ گیا تھا، جس کے بعد متاثرہ کمانڈر نے ابوبکر البغدادی کو مذکورہ داعشی کمانڈر کے خلاف ایکشن لینے اور خود ابوبکر البغدادی کو بھی اپنی بیویوں کی حفاظت کرنے کا مشورہ دیا تھا کہ جس کے بعد اب خود خلیفہ بھی اپنے ہی دوست کے ہاتھوں رسوا ہوئے.
.......
/169