1 مارچ 2016 - 16:06
ایران دنیا کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے: صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا کہ اب تصادم کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایرانی قوم کی ترقی اور کامیابیوں کی راہ میں عائد ہونے والی ظالمانہ پابندیوں کا زمانہ بھی چلا گیا ہے. ہم دنیا کیساتھ برابری کی سطح اور پُرامن تعلقات کے خواہاں ہے اور عالمی برادری کے نام یہ ایرانی قوم کا اصل پیغام ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'ڈاکٹر حسن روحانی' نے ایرانی قوم سے انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نئی مجلس (پارلیمنٹ) کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا.

ان خیالات کا اظہار حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے منگل کے روز تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کار صنعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وطن عزیز ایران میں حالیہ ہونے والے انتخابات سے قوم کے درمیان ایک نئی روح پھونکی گئی جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی مزید ہموار ہوگی.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی غیرتمند قوم سے مجلس کے دسویں اور ماہرین اسمبلی کے پانچویں انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس انتخابات کے نتائج ایرانی قوم کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا.

صدر مملکت نے کہا کہ اب تصادم کا دور ختم ہو چکا ہے اور ایرانی قوم کی ترقی اور کامیابیوں کی راہ میں عائد ہونے والی ظالمانہ پابندیوں کا زمانہ بھی چلا گیا ہے. ہم دنیا کیساتھ برابری کی سطح اور پُرامن تعلقات کے خواہاں ہے اور عالمی برادری کے نام یہ ایرانی قوم کا اصل پیغام ہے.

صدر روحانی نے ایران میں کار صنعت کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حکومت کار کی پیداوار کو نجی شعبوں کے حوالے کرنے کیلئے کوششیں کرے گی اور کار صنعت میں حکومت کی تین اہم اصول ہیں، نجی کاری، پیداوار میں موثر مقابلے اور مصنوعات کی برآمدات میں پیشرفت.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲