1 مارچ 2016 - 04:39
پاکستان کی جانب سے کابل اور کنڑ میں دہشت گردانہ واقعات کی مذمت

پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مشرقی کنڑ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے کابل اور کنڑ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں یہ بات زور دیکر کہی گئی ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے انسانی جانوں کے نقصان پر افغان حکومت اور غم زدہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ہفتہ کے روز دہشت گردی کے دو واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

.....

/169