29 فروری 2016 - 16:44
یورپی یونین مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کی خواہاں

فدریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت، توانائی، ماحولیات، مائیگریشن اور قانونی شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی خواہاں ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ فدریکا موگرینی نے جوہری معاہدہ کو مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاو اور علاقائی سلامتی کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہاں ہے.

یہ بات انہوں نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں سدرن گیس کوریڈور ایڈوائزری کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

فدریکا موگرینی نے مزید کہا کہ یونین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی دوطرفہ مصروفیات کو دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے.

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ برسلز میں اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی کمشنروں کے وفد کے ہمراہ جلد تہران کا دورہ کریں گی جس میں وہ علاقائی اور دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت، توانائی، ماحولیات، مائیگریشن اور قانونی شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کی خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲