27 فروری 2016 - 16:06
یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں چالیس شہری شہید

سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی شہریوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے المسیر ہ ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز دارالحکومت صنعا کے ایک پر ہجوم بازار پر بمباری کی۔ سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں کم سے کم چالیس یمنی شہری شہید ہو گئے۔ صنعا کے بازار خلقہ پر ہونے والی اس بمباری میں کم سے کم تیس افراد زخمی بھی تبائے جاتے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی جارحیت کے نتیجے میں متعدد دکانیں زمیں بوس ہوگئیں۔ بہت سے افراد تباہ شدہ دکانوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے پیش نظر شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانو ں نے بھی سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی افسر بھی مارا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی فوجی کمان نے بھی یمن میں اپنے اعلی فوجی افسر، محمد راشد علی ظنحانی کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فوجی، پچھلے گیارہ ماہ سے سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر یمنی عوام کے خلاف زمینی اور فضائی حملے کر رہے ہیں۔ امریکی حمایت سے جاری، سعودی جارحیت کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت، ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲