اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ نے نواب اکبر بگٹی کیس میں نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی آئینی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔
نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف، سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاو اور سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب نوشیروانی کی بریت کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
ہائی کورٹ کےجسٹس شکیل بلوچ کی عدالت میں اپیل کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ ماتحت عدلیہ سے انکا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
مدعی نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدلیہ نے شواہد ریکارڈ کئے بغیر تکنیکی بنیادوں پر کیس میں ملزمان کو بری کیا ہے اور جو 23گواہان کے بیان ریکارڈ کروانے، نواب اکبر بگٹی کی قبر کشائی، اقوام متحدہ کے زیر نگرانی ڈی این اور قتل کی وجہ جاننے اور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کابینہ اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے اجلاس کے کمنٹس منگوانے سے متعلق درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا جو آئینی طور پر ان کا حق بنتا تھا بعد ازاں کیس کو آئندہ سماعت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169