اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی یوم تفکر کے موقع پر گرلز گائیڈ ہائوس سرگودہا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی بیگم حامد حمید تھیں۔ تقریب میں معروف سماجی شخصیت قیصرہ اسماعیل، انچارج گائیڈ ہاؤس صغریٰ عالم، کوثر ریئس اور ثوبیہ کے علاوہ مختلف سکولوں کی طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر بیگم چوہدری حامد حمید نے کہا کہ آنے والی نسلوں کی بہتر تربیت کیلئے خواتین میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام عالمی یوم تفکر کے موقع پرخصوصی تقریب گائیڈز آڈیٹوریم، گائیڈ ہاؤس 5 حبیب اللہ روڈ، آف ڈیوس روڈ منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صوبائی کمشنر تنظیم نفیسہ سکندر ملہی نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169