23 فروری 2016 - 11:29
ایران اور آذربائیجان کے صدور کی ملاقات

صدر حسن روحانی نے منگل کو سعد آباد کمپلکس میں آذربائیجان کے صدر الھام علی اوف کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر الہام علی اوف جب سعد آباد کمپلکس پہنچے تو صدر حسن روحانی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ بعدازاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستوں نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس کے بعد صدر الہام علی اوف نے اپنے وفد کے ارکان کا صدر حسن روحانی سے تعارف کرایا۔ بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان بالمشافہ ملاقات شروع ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

صدر الہام علی اوف کے دورہ تہران کے موقع پر ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

.......

/169