اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے روسی وزیر دفاع سرگئی شگوئی سے تہران میں ملاقات کی.
روسی وزیر دفاع کی جانب سے ایران کا غیر اعلانیہ دورہ ایران گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر دفاع کے دورہ ماسکو کے بعد طے کیا گیا.
اس نشست کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ شامی بحران کو صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ شامی قوم کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق ہے اور شام کی جانب سے حتمی فیصلہ کا دیگر ممالک کو احترام کرنا ہو گا.
دریں اثنا، روسی وزیر دفاع نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے ایرانی ہم منصب کے نام خصوصی پیغام پہنچایا.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی صدر حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی کو شام امن مذاکرات میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲