20 فروری 2016 - 18:52
ترک فوج کا شامی سرحد پر جارحانہ تجاوز+ تصاویر

ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب کے سرحدی علاقے میں جارحانہ تجاوز کرتے ہوئے فوجی گاڑیوں کو ملک میں داخل کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترک فوج نے شام کے صوبہ حلب کے سرحدی علاقے میں جارحانہ تجاوز کرتے ہوئے فوجی گاڑیوں کو ملک میں داخل کر دیا ہے۔
کرد نیوز ایجنسی ہاوار کی رپورٹ کے مطابق ترک فوج کی دسیوں گاڑیاں شامی سرحد کو پار کرتے ہوئے ملک میں دو سو میٹر تک اندر داخل ہو گئیں۔
ترک فوج کی گاڑیاں ایسے حال میں شام میں داخل ہو رہی ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں انقرہ کی فوج کرد فورس کی پیشرفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی، سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ ملکر شام میں دھشتگردوں کی کھلے عام حمایت کر رہے ہیں اور انہیں اسلحہ اور دیگر جنگی تسہیلات فراہم کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲