20 فروری 2016 - 17:18
عراق اور شام میں شکستوں کے بعد اب داعش کو افغانستان میں بھی شکست

افغانستان کی سیکورٹی فورس نے صوبہ ننگرہار کے شہر آچین کو داعش دہشت گرد گروہ کے وجود سے پاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آچین شہر پورے طور سے افغان فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔

افغان سیکورٹی فورس نے آچین شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی سولہ فروری کو شروع کی تھی۔

ننگرہار کے پولیس چیف حضرت حسین مشرق وال نے کہا ہے کہ آچین کی آزادی کی کارروائی میں کم سے کم پچاس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورس کو داعش کے خلاف اس کارروائی میں ننگرہار کے عوام کا تعاون بھی حاصل تھا۔

۔۔۔۔۔۔

/169