اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لندن کی عالمی اسلامی کونسل نے عالمِ ربانی، فقیہ اور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
کونسل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی نورانی تعلیمات کے حصول، تدریس اور فروغ کے ساتھ دینی طلبہ اور علما کی تربیت میں آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنی بابرکت زندگی صرف کی۔ انہوں نے شعائرِ فاطمیہ کے احیا اور حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل کی اشاعت کے لیے خصوصی اہتمام کیا۔
تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالمِ ربانی، ممتاز فقیہ اور عالمِ تشیع کے عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔
لندن کی عالمی اسلامی کونسل اس عظیم سانحے پر حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجع عظام تقلید، حوزہ ہائے علمیہ، علما و فضلا، مرحوم کے شاگردوں اور عقیدت مندوں، بالخصوص ان کے معزز خاندان اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔
کونسل نے بارگاہِ الٰہی میں دعا کی ہے کہ مرحوم عالمِ ربانی کے درجات بلند فرمائے اور انہیں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے، جبکہ ان کے اہل خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
لندن کی عالمی اسلامی کونسل
آپ کا تبصرہ