اہل بیت(ع) نیوز ایجنیس۔ابنا۔ روسی خبر رساں ادارے سپتنک کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان روسی ایس 300 فضائی دفاعی نظام کی بذریعہ کیسپین سمندر ایران حوالگی کی تقریب میں شرکت کریں گے.
ایرانی وزیر دفاع آج کل روس میں موجود ہیں اور بحیرہ کیسپین کے کنارے پر واقع شہر استراخان میں تقریب میں شرکت کریں گے.
ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد روس نے ایس 300 فضائی دفاعی نظام پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے.
روس اور ایران کے درمیان گزشتہ مہینوں اس دفاعی نظام کی ترسیل کے لئے حتمی معاہدہ طے پایا تھا.
ایران کو ایس 300 میزائلوں کی فراہمی کے حوالے سے مزید کہنا چاہئے کہ ان ہتہیاروں کی فراہمی دفاعی مصنوعات میں شمار ہوتی ہیں جس پر کوئی پابندی نہیں.
سابق روسی صدر دیمتری میدویدیف کے دور میں روسی حکومت نے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے دباؤ پر ایران کو ایس 300 میزائل کی فراہمی روک دی تھی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲