اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی جاری کردہ ایک دستاویز میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایک ایرانی ڈرون طیارے نے گزشتہ ماہ خلیج فارس سے گذرنے والے امریکی بحری بیڑے پر پرواز کرکے اس کی تصاویر بنائی تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ سن دو ہزار چودہ کے بعد پہلی بار ہے جب کسی ایرانی ڈرون طیارے نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے پر پرواز کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں ایرانی ڈرون طیارے شاہد کو امریکی بحری بیڑے ہیری ٹرومین کے اوپر پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق ستمبر دو ہزار چودہ میں بھی ایک ایرانی ڈرون نے خلیج فارس میں تعینات امریکی بحری بیڑے جارج بش پر پرواز کی تھی۔ فروری دو ہزار سولہ کے اوائل میں ایران کی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ایک ڈرون طیارے نے خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے پر پرواز کرکے اس کی تصاویر بنائی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲