9 فروری 2016 - 22:07
حلب سے ترکی کی سرحدوں تک تکفیری دہشتگردوں کی شکست

گزشتہ چند دنوں کے دوران شام کے دو اہم شہر نبل اور الزہرا کا محاصرہ توڑ کر شامی فوج اور عوامی فورس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران شام کے دو اہم شہر نبل اور الزہرا کا محاصرہ توڑ کر شامی فوج اور عوامی فورس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

شامی فوج نے ان دو شہروں کا محاصرہ توڑ کر دیگر علاقوں کی جانب بھی پیشقدمی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے شہر حلب کے مغربی علاقوں تک امداد پہنچنے کا راستہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے اور دہشتگرد شامی فوج کے محاصرے میں آگئے ہیں۔

اس آپریشن کی وجہ سے اب ترکی کے راستے سے دہشتگردوں کو پہنچنے والی امداد کا راستہ بند ہوگیا ہے۔ اور کویرس ہوائی اڈے سے مشرقی علاقوں تک کا راستہ مکمل طور پر دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب دیگر علاقوں میں آپریشن انجام دینے میں شامی فوج کو آسانی ہوگی۔