7 فروری 2016 - 20:47
نواز شریف اقتدار سنبھالتے ہی اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی اور اپنے خزانے میں اضافے کے مشترکہ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں

پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ غریب محنت کش کس طرح اپنے بیوی بچوں کے پیٹ پالیں گے اور نہ ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ مستقبل کے معمار اپنی تعلیم کو ادھوری چھوڑ کر معاشی مسائل کے حل کیلئے تگ و دو شروع کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم، ندیم بھٹو، لطیف مغل اور منظور عباس نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی اور اپنے خزانے میں اضافے کے مشترکہ ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، اس مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے پاکستان کے اثاثے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے اونے پونے داموں خرید لیتے ہیں، نواز شریف کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ غریب محنت کش کس طرح اپنے بیوی بچوں کے پیٹ پالیں گے اور نہ ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ مستقبل کے معمار اپنی تعلیم کو ادھوری چھوڑ کر معاشی مسائل کے حل کیلئے تگ و دو شروع کریں گے جس کی حالیہ مثال پی آئی اے جو اپنے مند پسند افراد کو دینا چاہتے ہیں اور نیو یارک میں عظیم الشان روز ویٹ ہوٹل ہتیانا چاہتے ہیں جس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کھرب ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ان رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے صدر ہدایت اللہ خان، سینئر نائب صدر ضمیر حسین چانڈیو، منصور ڈہلو اور سرفراز لاریک کو فوری غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، کل پی آئی اے کے محنت کش کل بروز پیر دوپہر 12 بجے پی آئی اے ہیڈ آفس سے جناح ٹرمینل تک ان رہنماؤں کی بازیابی اور پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ریلی نکالیں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن پی آئی اے کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔

.......

/169