اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے ایران اور عراق کے درمیان ریل سروس آئندہ سال تک شروع ہو جائے گی۔
یہ بات انہوں نے مشہد مقدس میں ریلوے کے متعدد منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ریلوے بہت جلد جمہوریہ آذربائیجان اور عراق سے متصل ہو جائے گی ۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال چہلم امام حسین علیہ السلام میں جانے والے زائرین ریل کے ذریعے عراق کا سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے ریلوے کے سفر کو پرسکون اور سستا ذریعہ سفر قرار دیا اور کہا کہ ریل رابطوں کے فروغ سے ماحولیات کو بھی تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران قم اور اصفہان اور اسی طرح تہران مشہد تیز رفتار ٹرین سروس کے افتتاح کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ آمد و رفت اور تجارتی لین دین کے فروغ کے لیے ملک کی تمام مسافر ٹرینوں کو اہم بندرگاہوں اور سرحدی شہروں تک پہچانے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲