5 فروری 2016 - 13:17
سیاہ فام داعشی نوجوان نے سر قلم کرنا شروع کر دئے+ تصویریں

دھشتگرد ٹولے داعش کی طرف سے جاری کئے گئے ایک ویڈیو کلیپ میں ایک سیاہ فام داعشی نوجوان ایک اسیر شخص کا سر قلم کر رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد ٹولے داعش کی طرف سے جاری کئے گئے ایک ویڈیو کلیپ میں ایک سیاہ فام داعشی نوجوان ایک اسیر شخص کا سر قلم کر رہا ہے اور اس کے بعد امریکی سپاہیوں کو دھمکی دیتا ہے۔
دھشتگرد ٹولے جبہہ الشام سے وابستہ اس افریقی نوجوان نے ایک اسیر کا سر قلم کرنے کے بعد انگریزی زبان میں امریکی سپاہیوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ تمہارا سرانجام بھی یہی ہونے والا ہے۔
یہ داعشی نوجوان جو انگریزی زبان بول رہا تھا خود کو ابودردا کا بیٹا ظاہر کرتا ہے اور خود کو داعش سے وابستہ قرار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے حالیہ دنوں بچوں اور نوجوانوں کو وحشیانہ اعمال کی ٹریننگ دے کر انہیں بھیانک جرائم انجام دینے پر آمادہ کر رہے ہیں اور اس کے بعد ان کے جرائم کی تشہیر کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲