5 فروری 2016 - 12:32
 سعودی عرب یمن کے دلدل میں پھنس چکا ہے/شام کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں: ڈاکٹر ولایتی

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شامی بحران کو غیرفوجی اور پُرامن طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے دلدل میں پھنس چکا ہے مگر یقیناً اس جنگ کی فتح یمنیعوام کو ہی ملے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی سید علیٰ خامنہ ای  کے سینئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے شامی بحران کو غیرفوجی اور پُرامن طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے دلدل میں پھنس چکا ہے مگر یقیناً اس جنگ کی فتح یمنیعوام کو ہی ملے گی۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر ’’علی اکبر ولایتی‘‘ نے اپنے دورہ ماسکو کے اختتام اور روسی قیادت کے ساتھ مختلف ملاقاتوں کے بعد ایرانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجیک تعلقات قائم ہیں اور ایشیائی ممالک بالخصوص ایران،چین،روس کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع امید کی کرن کو اجاگر کرتی ہے۔. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیائی ممالک کے درمیان امریکہ کی غنڈہ گردی اور خطے میں نیٹو کے بڑھتے ہوئے اثررسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ علی اکبر ولایتی نے مزیدکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات پیشرفت اور فروغ کی راہ پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روسی قیادت کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدہ خطے میں دہشتگردوں کی کاروائیاں اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ علی اکبرولایتی نے مزید خطے کی  صورتحال بالخصوص یمن کے سعودی جارحیت کے حوالے سے  کہا کہ سعودی عرب یمن کے دلدل میں بری طرح پھنس چکا ہے مگر حتمی فتح یمنی قوم کی ہوگی۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲