4 فروری 2016 - 11:54
نواز شریف کی سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر اعظم اور ن لیگ سے رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔

وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی اور خوشخالی سے متعلق اقدامات پر ظفر اللہ خان جمالی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169