اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سول ایوی ایشن اتہارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران میں منعقدہ بین الاقوامی ایوی ایشن اجلاس کے دوران مختلف غیرملکی کمپنیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو لیز طیاروں کی فراہمی پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.
یہ بات 'علی عابدزادہ' نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہوابازی تنظیم کے جنرل اجلاس میں شریک ایئرکرافٹ لیزنگ کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے تہران میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایران کے ساتہ تعاون بڑھانے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا.
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہوا بازی تنظیم کے ممبران کے پاس اس وقت ایئر کرافٹ لیزنگ کے لئے تقریبا چار ہزار طیارے موجود ہیں.
عابدزادہ نے مزید کہا کہ ایران کو اپنی ہوابازی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کے لئے 500 طیاروں درکار ہے اور اس حوالے سے غیرملکی کمپنیوں ایرانی نجی ایئرلائن کمپنیوں کو اپنے طیارے رینٹ پر دینے کے لئے تیار ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ہوابازی کے شعبے میں بینکنگ امور میں مشکلات بھی ختم ہوئی اور آنے والے وقت میں ایرانی ایوی ایشن شعبے میں بے انتہا ترقی ہوگی.
ایران کی ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ائیربس کمپنی ایران کو 118 طیارے فراہم کرے گی اور توقع کی جاتی ہے کہ پہلا طیارہ رواں سال ایران کے حوالہ کردیا جائے گا.
ایام نوروز اور ملک بھر میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنے والے شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے علی عابدزادہ نے کہا کہ ائیرلائن اور فضائی سفر کے لئے شہریوں کو نوروز کے ایام میں سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ نئے سال میں ایرانی شہریوں کے اندرون ملک سفر میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے مسافروں کے لئے 160 طیاروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲