2 فروری 2016 - 11:35
الرمادی میں داعشی مفتی ابودجانہ المصری ہلاک

عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے مشرق میں ایک کارروائی کے دوران داعشی مفتی ابودجانہ المصری کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز کے مطابق عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے مشرق میں ایک کارروائی کے دوران داعشی مفتی ابودجانہ المصری کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے داعش کے مفتی ابو دجانہ کو الرمادی کے مشرق میں ہلاک کیا ہے ادھر عراقی جنگی طیاروں نے ایک کارروائی کے دوران عامر حمید العیساوی کو ہلاک کردیا ہے جو داعش دہشت گرد تنظیم کا اہم رہنما اور تلعفر کا والی تھا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲