اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے مطابق بدھ کو امریکی صدر اسلامک سوسائٹی آف بالٹیمور کا دورہ کریں گے جس کا مقصد"قوم کے لیے امریکی مسلمانوں کی خدمات کو سراہنا اور مذہبی آزادی کی اہمیت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اوباما مسلم برادری کے ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنے خطاب میں وہ "اپنی روایات سے مخلص رہنے کی اہمیت، تعصب کی مخالفت، عدم مساوات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی آزادی کی قومی روایت کے تحفظ پر بات کریں گے۔"
گزشتہ سال پیرس اور کیلیفورنیا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد صدر اوباما نے امریکی مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کریں۔
امریکی صدر نے عوام سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ وہ سیاستدانوں خاص طور پر صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسلم مخالف بیانات کو مسترد کریں۔
.......
/169