اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی (IRGC) کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود کی دراندازی کرنے والے امریکی ملاحوں کی گرفتاری پر مختلف ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں اور اگر امریکہ نے شرارت کی تو وہ تمام ویڈیوز جاری کریں گے.
یہ بات ایڈمرل 'علی فدوی' نے پیر کے روز تہران میں اراکین پارلیمنٹ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کے پاس امریکی ملاحوں کو کس طرح گرفتار کرنے کی تمام ویڈیوز موجود ہیں اور یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ پاسداران انقلاب نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی اور برطانوی اہلکاروں کو گرفتار کردیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران واحد ملک ہے کہ بھرپور طاقت کے ساتھ اپنی سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے کی شاندار کارکردگی دیکھاتا ہے.
علی فدوی نے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران ہر قیمت پر وطن عزیز ایران کا تحفظ اور دفاع کریں گے اور اس کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲