اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب کے مشیر اعلی اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر 'علی اکبر ولایتی' پیر کے روز چار روزہ سرکاری دورے پر روسی دارالحکومت 'ماسکو' پہنچ گئے.
ایک اعلی سطحی ایرانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے علی اکبر ولایتی آج ماسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ گئے جہاں روسی حکام نے ان کا استقبال کیا.
اپنے قیام کے دوران علی اکبر ولایتی ایرانی روسی صدر کے مشیر برائے بین الاقوامی امور 'یوری یوشاکوف'، سلامتی کونسل کے سیکریٹری 'نیکولائے پاتروشف' اور روسی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی امور کمیٹی کے سربراہ 'الیکسی پوشکوف' سے ملاقاتیں کریں گے.
اس کے علاوہ رہبر انقلاب کے مشیر اعلی ایران، روسی اسٹریٹیجک ریسرچ اسٹڈیز کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہونے والی نئی جغرافیائی صورتحال میں تہران، ماسکو کے تعاون نامی سمینار میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲