اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزی لینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کی عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی منڈٰی میں اب بھی خاطرخواہ مواقع موجود ہیں جس میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مغربی ممالک بے تاب ہیں.
ریچارڈ میسن نے کہا کہ ایران کی معیشت اور اقتصادی صورتحال بہتر ہونے کے عمل منجمد اساسوں اور فنڈز کی بحالی کے بعد تیز ہوجائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکی ظالمانہ پابندیوں کے سامنے ایران ہرگز جھکا نہیں بلکہ موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران نے مغربی سازشوں اور اپنی اقتصادی حالت پر بنائی گئی منصوبہ بندیوں کو پسپا کیا.
نیوزی لینڈ کے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ایران کی اقتصادی صورتحال میں مثبت تبدیلی متوقع ہے اور قریب مستقبل میں مختلف بین الاقوامی کمپنیاں ایرانی منڈی میں سرمایہ کاری کریں گی.
ایران اور مغرب کے مستقبل تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت بالخصوص صدر اور وزیرخارجہ کے اہم کردار سے مغربی ممالک میں ایران مخالف امریکی اور صیہونی سازشیں ناکام ہوئی ہیں.
ایران کے حوالے سے سعودی عرب کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے سابق نیوزی لینڈ رکن اسمبلی نے کہا کہ سعودی عرب امریکی پالیسیوں کی پیروی کرتے ہوئے شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پہیلانے کی سازش کر رہا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲