21 جنوری 2016 - 13:12
ترکی کے کرد آبادی والے علاقوں میں کرفیو اٹھایا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ترکی کے کرد آبادی والے علاقوں میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد آبادی والے علاقوں میں جاری کرفیو اور ترک فوج کے آپریشن کے باعث ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوگئی ہیں۔ بیان میں ترکی کے اس اقدام کو کردوں کو اجتماعی سزا دینے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان میں آیا ہے کہ جنوب مشرقی علاقوں میں ترک فوج کے آپریشن میں طاقت کا حد سےزیادہ استعمال کیا گیا ہے اور یہاں تک رہائشی علاقوں میں بھاری ہتھیار بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ ڈھائی سال کی جنگ بندی کے بعد جولائی دو ہزار پندرہ میں ترک حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہوگئی ہیں۔ جھڑپوں کے دوبارہ آغاز کے بعد ، حکومت ترکی نے کرد آبادی والے علاقوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔

/169