اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، بات چیت میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ تمام پارٹیزکی جانب سے جوہری معاہدے کو درست طور پر یقینی بنانےکی کوشش کرنی چاہئے، ایرانی صدر نے ڈیوڈ کیمرون کو بتایا کہ ایران مشترکا جامع ایکشن پلان کےتحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا،تاہم مغربی ممالک کو بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
.......
/169