اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ العالم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بدنام زمانہ سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کا برطانوی افسر جمعہ کے روز یمن کی عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔
اس سے پہلے یمن کے صوبہ تعز کے کئی علاقوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے کئی میزائل حملے کئے تھے جس میں بلیک واٹر سے وابستہ ایک فرانسیسی ایجنٹ سمیت دسیوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس اس سے پہلے بھی کولمبیا سے تعلق رکھنے والے بلیک واٹر کے کئی افراد کو اپنے حملوں میں ہلاک کرچکی ہے۔
یمن میں بلیک واٹر کی موجودگی کے تعلق سے بعض تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ بھاری جانی و مالی نقصانات اٹھانے کے بعد امارات نے اپنے فوجیوں کو یمن سے نکال لیا ہے اور اب ان کی جگہ وہ بلیک واٹر کے افراد کو استعمال کر رہا ہے۔
.......
/169