15 جنوری 2016 - 13:42
پاکستانی سیکورٹی اداروں نے ساٹھ دھشتگردوں کو گرفتار کر لیا

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے ملک کے قبائلی علاقوں اور صوبہ خیبر پختونخوا سے داعش کے ساٹھ سے زائد عناصر کو گرفتار کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا نے انٹیلی جینس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران پشاور سے دس، کرک سے پانچ، لکی مروت اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے چار، چار، جبکہ کوہاٹ سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے اسلام آباد میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

اس سے پہلے پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے صوبہ پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد سے بھی داعش کے ساتھ رابطے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں، پنجاب اور اسلام آباد سے گرفتار ہونے والوں تفتیش کے دوران حاصلہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں آئی ہیں۔

پاکستانی حکام اس سے قبل ملک میں داعش کی موجودگی کی تردید کرتے آئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ داعش کے خطرے سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موجود کچھ دہشت گرد گروہوں نے پہلے ہی داعش کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲