اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں امریکہ کی ایسی دو فوجی کشتیوں کو روک لیا ہے جن پر تین مشین گنیں نصب تھیں۔ امریکہ کی یہ فوجی کشتیاں غیر قانونی طریقے سے خلیج فارس میں ایران کی آبی حدود میں داخل ہوئی تھیں ۔ ان کشتیوں پر دس فوجی سوار تھے اور گشت میں مصروف تھے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ان دس فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے فوجیوں میں ایک خاتون فوجی بھی شامل ہے۔ ان کشتیوں میں ہتھیار بھی تھے۔ گرفتار شدہ فوجیوں کی آزادی کے لئے امریکی حکام تہران کے ساتھ مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔
.......
/169