10 جنوری 2016 - 11:50
کیا پیرس حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے؟

انسانی حقوق ایک سرگرم رکن نے یورپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی پر اسرائیل کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کئے جانے کے بعد کہا کہ پیرس کے حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، تحریک آزادیٔ فلسطین کے لیڈر ہیوجز تھامسن نے پیرس کے قیامت خیز حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پہ لکھا: میں اسرائیل پر الزام لگاتا ہوں کہ وہ اس حملے میں شریک تھا۔ مجھے یہ پتہ ہے کہ یورپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے نیتن یاہو اس وقت ناراض ہیں۔ جو حکومت ہزاروں بچوں اور عورتوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہو اس کے لیے یورپ کے چند لوگوں کو جان سے ماردینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

تھامسن نے پیرس حملوں کا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانے سے پہلے میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر ہونے والے حملے کے حوالے سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ لکھا تھا کہ 'ہم عوام کو موساد کی دھوکہ دینے والی جھوٹی اور جعلی رپورٹ پر بھروسہ نہین کرسکتے ہیں'.

.......

/169