اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ خودکش حملہ آور چاقو لے کر پیرس کے شمال میں ایک پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا - پولیس نے اس کو دیکھتے ہی گولی مار دی - فرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ممکن ہے کہ وہ خودکش جیکٹ بھی پہنے رہا ہو لیکن اس کے فورا بعد فرانسیسی پولیس نے کہا کہ حملہ آور نقلی خود کش جیکٹ پہنے ہوئے تھا - پولیس کے ہاتھوں یہ خود کش حملہ آور ایک ایسے وقت مارا گیا ہے جب فرانس کے صدراولینڈ نے ملک کی تمام سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے درمیان سیکورٹی تعاون کو پہلے سے زیادہ بڑھائیں - واضح رہے کہ گذشتہ برس سات جنوری کو شارلی ہیبدو میگزین کے دفتر پرحملے میں بارہ افراد مارے گئے تھے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169