اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہان کےساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ’’میخائیل بوگدانوف‘‘نےعلاقائی سیاسی عمل کو مستحکم کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردارکو سراہتے ہوئے کہاکہ شام سے متعلق بین الاقوامی سطح پر مذاکرات میں ایران کا کردار قابل ستائش ہے ۔
دونوں رہنماوں نے شامی تنازعے کو حل کرنے اور خطے میں سرگرم دہشتگردوں کامقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
بوگدانوف نے نیویارک میں حال ہی میں طے پائے سیاسی معاہدے کو شامی بحران کو حل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیاہے ۔
یادرہےکہ دسمبر15 کو ایران سمیت یورپی یونین، اقوام متحدہ، عرب لیگ اوردیگر 16 ممالک نے شامی تنازعے کو حل کرنے کی غرض سے امریکی شہر نیویارک میں بین الاقوامی سطح کے مذاکرات طے پائے ۔
واضح رہےکہ شام میں مارچ 2011 ءسے بدامنی کاسلسلہ بدستورجاری ہے اوراقوام متحدہ کے مطابق اس تنازعے میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک جبکہ دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169