اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ فلیپ ہیمنڈ اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو مرسودی نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر الگ الگ گفتگو کی اور علاقے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ علیحدہ علیحدہ ہونے والی اس ٹیلیفونی گفتگو میں فریقین نے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام کئے جانے کی اہمیت پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲