2 جنوری 2016 - 16:32
شیخ نمر کی شہادت کے بعد شیعہ نشین علاقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات

شہید نمر کی شہادت کی خبر کے اعلان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے تمام شیعہ نیشن علاقوں میں سکیورٹی انتظامات تیز کر دئے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آج صبح آل سعود حکومت کی جانب سے شیخ نمر کو شہید کئے جانے کی خبر کا اعلان کرنے سے پہلے ہی سعودی عرب کے تمام شیعہ نشین علاقوں میں سکیورٹی انتظامات شدید کر دئے گئے اور تاہم لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے سے سختی سے منع کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عربی سوشل میڈیا پر شائع ہوئی تصاویر میں اس ملک کے شہر قطیف میں فوج کی بکتر بند گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
سعودی حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات تیز کرنے کا مقصد یہ تھا کہ شیخ نمر کی شہادت کی خبر پھیلنے کے بعد شیعہ علاقوں میں لوگ مشتعل نہ ہوں اور انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲