اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے شہر رمادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی مناسبت سے، عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے نام مبارکباد کے پیغام میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی مسلح فوج اور عوامی رضاکار فورس، کہ جس میں کرد ،سنی اور شیعہ مسلمان شامل ہیں، عنقریب اس ملک کے تمام علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دے گی-
واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد سے ایک سو دس کیلو میٹر دور واقع صوبہ الانبار کا شہر رمادی دہشت گردوں کے خلاف مسلسل دو ماہ تک جنگ کرنے کے بعد آخرکار پیر کے روز آزاد ہو گیا اور عراقی فوج اور عوامی دستوں نے داعش دہشت گردوں کو اس علاقے سے باہر نکال دیا-
.......
/169