اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ میں داعش سے تعلق رکھنے والے چھ دہشت گردوں کو گرفتار اور ان کے تربیتی مرکز کو بند کر دیا ہے- داعش دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے لاری اڈے میں کارروائی کر کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق داعش سے ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکا خیزمواد برآمد کئے گئے ہیں-
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تین دہشتگردوں نے باقاعدہ عسکری ٹریننگ حاصل کی ہے اور انہوں نے ڈسکہ کے علاقے گلوٹیاں میں خصوصی تربیتی مرکز بھی بنا رکھا تھا۔ دہشت گردوں کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
.......
/169