25 دسمبر 2015 - 13:37
ایران کے پارلیمانی اںتخابات میں حصہ لینے لیے 801 افراد نے نام درج کروائے: وزیر داخلہ

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دور کے مقابلے میں اس سال ماہرین اسمبلی میں 62 فیصد اور پارلیمنٹ کے آئندہ انتخابات میں شرکت کے لئے 61 فیصد افراد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو گزشتہ سالوں کے بنسبت بہت زیادہ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دور کے مقابلے میں اس سال ماہرین اسمبلی میں 62 فیصد اور پارلیمنٹ کے آئندہ انتخابات میں شرکت کے لئے 61 فیصد افراد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو گزشتہ سالوں کے بنسبت بہت زیادہ ہے.

یہ بات 'عبدالرضا رحمانی فضلی' نے گزشتہ جمعرات کی شام صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکز 'زاہدان' میں واقع الیکشن ادارے کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتہ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماہرین اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں شرکت کے لئے 801 افراد نے اپنے ناموں کا اندراج کرالیا جو گزشتہ دور کے مقابلے میں جس میں 493 افراد نے حصہ لیا تھا، 62 فیصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے دسویں دور کے انتخابات میں بہی اب تک 8915 افراد نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جو گزشتہ دور کے مقابلے میں 61 فیصد زیادہ ہے.

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایرانی ماہرین اور مختلف سیاسی نظریہ رکہنے والے شخصیات نے آنے والے انتخابات میں شرکت کے لئے قابل قدر دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

ایران میں پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد ملک بھر میں 26 فروری 2016 کو کیا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲