اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاویئر کے نیشنل گارڈ بیس میں افغانستان میں مرنے والے چھ فوجیوں کی لاشیں منتقل کرنے کی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سمیت اعلی فوجی حکام اور مرنے والوں کے لواحقین موجود تھے۔ امریکی فوجی منگل کو بگرام ایئر بیس کے قریب ایک خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
ہلاک فوجیوں میں امریکی فضائیہ کی ایک خاتون افسر بھی شامل ہے۔ رواں سال افغانستان میں 42 امریکی فوجی ہلاک ہوئےہیں۔
.......
/169