اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہنگ لی نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کو عنقریب چین کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی وزير خارجہ کی اقوام متحدہ میں موجودگی کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر بشار اسد کو عنقریب چین کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت کی دعوت پر شامی صدر بشار اسد چین کا دورہ کریں گے۔ ہنگ لی نے کہا کہ چین شام کی صورتحال بہتر بنانے کے سلسلے میں ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
.......
/169