اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی کے سوشالوجی پروفیسر ’’صنتاباربرا‘‘نے حبیب لین ایسوسیشن کے ساتھ خصوصی انٹریو میں کہاکہ دہشتگردی کے خلاف حدسے زیادہ ردعمل دکھاکر امریکہ حقیقت میں دہشتگردی کو ختم کرنے کے بجائے اسکی حوصلہ افزائی کررہاہے ۔
انہوں نےکہاکہ 11/9 کے بعددہشتگردی کے مسئلے کے خلاف دہشتگردی کے خلاف جنگ اورعراق و افغانستان پر حملوں کے بعد دنیا میں دہشتگردی پوری طرح سراٹھانے لگی ۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیوں پہلے چاردہشتگرد گروہ دنیا بھر میں دوتہائی دہشتگردانہ حملوں میں ملوث مسلمان ہیں انہوں نےکہاکہ ایک دہشتگردگروہ زبان اورمذہب کا استعمال کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں انکا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہے ۔
انہوں نےکہاکہ دہشتگردی بہت سے مسائل کا ردعمل ہے جس میں بہت سے حکمرانوں کی ذلت آمیز پالیسیاں شامل ہیں امریکہ اوریورپی ممالک کو بھی دہشتگردی کے پھیلاؤکا اس لئے ذمہ دار ٹھہرایا جارہاہے کیونکہ استعماریت ان کی تاریخ رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲