12 دسمبر 2015 - 20:30
لاہور، تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال میلاد مشعل بردار ریلی

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ماہ ربیع الاول فیوض و برکات کا مہینہ ہے کیونکہ اس بابرکت مہینے میں سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی جوکہ اہل ایمان کیلئے باعث مسرت ہے۔ استقبال میلادالنبی ریلی مغل پورہ چوک سے شروع ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو کر گھاس منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں لاہور میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالامار ٹاؤن میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈاپور سمیت علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ ریلی میں بچے، مرد و خواتین اونٹوں اور گھوڑوں پر سوار تھے، شرکاء نے ہاتھوں میں آمد مصطفی ﷺ کی مناسبت سے تحریروں پر مبنی بینرز اور رنگ برنگی مشعلیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ماہ ربیع الاول فیوض و برکات کا مہینہ ہے کیونکہ اس بابرکت مہینے میں سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی جوکہ اہل ایمان کیلئے باعث مسرت ہے۔ استقبال میلادالنبی ریلی مغل پورہ چوک سے شروع ہوئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہو کر گھاس منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران فضا درود و سلام کی صداوں سے گونجتی رہی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169