10 دسمبر 2015 - 08:23
لاہور۔ تعلیمی اور سرکاری اداروں میں دھشتگردی کا خطرہ

لاہور کے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ، خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کی کال ٹریس کر لی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کی خفیہ کال ٹریس کی ہے جس میں وہ لاہور کے تعلیمی اور سرکاری اداروں میں دہشتگردی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مخلص نامی شخص کی کال پکڑی گئی ہے جو اپنے ساتھیوں سے شمالی علاقے میں میٹنگ کے بارے میں پوچھ رہا تھا۔ مبینہ دہشتگرد اپنے دیگر 4 ساتھیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کال کے پکڑے جانے کے بعد تعلیمی اور سرکاری اداروں کی سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲