اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کے سرحدی صوبہ جیزان کے فوجی ٹھکانے کو تباہ کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔
یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اس ملک کے رہائشی علاقوں پر جاری سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے صوبہ جیزان کے اہم فوجی ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔
یمنی فوج نے سعودی عرب کی سرحد پر واقع صوبہ جیزان کے فوجی اڈے پر اپنے بنائے ہوئے ’’فریاد‘‘ نامی میزائیل سے بھاری حملہ کر کے اسے تباہ و برباد کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی فوج کو شدید مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔
یمنی فوج نے جیزان میں ایک اور سعودی فوج کے مرکز الرمضہ کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔












