6 دسمبر 2015 - 19:50
ویکی لیکس کا انکشاف؛ سوخو24 کو اردگان کے براہ راست حکم سے گرایا گیا

ادھر اقوام متحدہ نے بھی یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارے کو گرانے میں ترکی کے صدر اردگان کا براہ راست ہاتھ تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ویکی لیکس نے ترکی کے ذریعے روسی کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے سے متعلق اطلاعات شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روس کا جنگی طیارہ سوخو24 ترکی کے صدر جمہوریہ اردگان کے براہ راست حکم سے مار گرایا گیا۔
ادھر اقوام متحدہ نے بھی یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی طیارے کو گرانے میں ترکی کے صدر اردگان کا براہ راست ہاتھ تھا۔
عراق کی نیوز ایجنسی النخیل نے اقوام متحدہ سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر کا یہ دستور اس جنگی طیارے کی پرواز سے پہلے کا ہے جو اردوگان نے اکتوبر کے مہینے کے آغاز پر اس وقت دیا تھا جب روس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲