اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم نے گزشتہ شب کربلا میں پہنچ کر زائرین حسین(ع) کی سکیورٹی اور ان کی عمومی رفاہیات کا قریب سے جائزہ لیا۔
حیدر العبادی نے روضہ امام حسین(ع) اور روضہ حضرت عباس(ع) کی زیارت کے بعد حرمین کے متولیان شیخ عبد المھدی اور سید احمد الصافی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے زائرین حسینی کی سکیورٹی کے انتظامات اور عمومی رفاہیات کا قریب سے جائزہ لیا اور زائرین کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے پر تاکید کی۔
العبادی نے عراق کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام حسین (ع) سے یہ درس لینا چاہیے کہ کس طرح سے دشمنوں کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں داعش کی دھمکیوں کے باوجود ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا معلی حاضر ہوتے ہیں اور امام حسین(ع) اور دیگر شہدائے کربلا کا چہلم مناتے ہیں۔













۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲